جموں/۶ نومبر
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نگروٹہ علاقے میں ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر قریب 3 سو فٹ گہرای کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ بدھال سے راجوری کی طرف آ رہی یہ گاڑی کو پیر کے گیارہ بجے حادثے کا شکار ہوئی۔
متوفین کی شناخت عبدالرشید ساکن حب کنڈی،محمد حنیف ولد قاسم الدین ساکن تولی اور محمد اعظم ولد غلام الدین ساکن دراج بدھال کے بطور ہوئی ہے ۔
زخمیوں کی شناخت جگدیو سنگھ اس کی اہلیہ کرنی دیوی، ان کا بیٹا ججنت سنگھ ساکنان بدھال، نسمہ اختر، 4 سالہ سائقہ کوثر، شوکت علی، محمد کفیل، امتیاز احمد، معصومہ بیگم، محمد الطاف، محمد یونس، ونود کمار، حمیدہ بیگم، عبدالعزیز کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔