جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۵ روزہ سرینگر تھیٹر فیسٹیول ۲۰۲۳ کا آغاز۶نومبر سے ہوگا:این ایس ڈی

پدم شری پروفیسر رام گوپال کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’’لیلیٰ مجنون‘‘ پیش کیا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-05
in مقامی خبریں
A A
۵ روزہ سرینگر تھیٹر فیسٹیول ۲۰۲۳ کا آغاز۶نومبر سے ہوگا:این ایس ڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) ریپرٹری کمپنی جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے سرینگر میں ۶سے۱۰ نومبرتک ’سرینگر تھیٹر فیسٹیول۲۰۲۳‘کا انعقاد کر رہی ہے۔
این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی سرینگر شہر میں پہلی بار اپنا ڈرامہ پیش کرے گی۔اس سے قبل جون اور جولائی کے مہینوں میں این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی نے اڈیسہ اور دہلی کے مختلف مقامات پر سمر تھیٹر فیسٹیول ۲۰۲۳کا انعقاد کیا تھا، جس دوران فیسٹیول کے مختلف حصوں کے ذریعے تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔
کمپنی این ایس ڈی اور دیگر تھیٹر اسکولوں کے گریجویٹس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے تجربہ کار تھیٹر اداکاروں کیلئے ایک پیشہ ورانہ پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔
نیشنل اسکول آف ڈراما کی ریپرٹری کمپنی کے سربراہ‘ راجیش سنگھ نے’ سرینگر تھیٹر فیسٹیول۲۰۲۳‘ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں جموں وکشمیر یوٹی کے کمشنرسیکریٹری کلچر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے سکریٹری ‘بھرت سنگھ منہاس اور بشیر دادا مہمانان خصوصی ہوں گے۔
اس موقع پر افتتاحی خطاب این ایس ڈی سوسائٹی کے چیئر پرسن ‘پریش راول کریں گے اور اس کی صدارت این ایس ڈی کے ڈائرکٹر ‘چترنجن ترپاٹھی کریں گے۔ ایم امین بٹ‘ نثار نسیم‘ مشتاق علی احمد خان‘ عیاش عارف بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں اسماعیل چنارا کا تحریر کردہ اور بھارتی تھیٹر کی معروف شخصیت پدم شری پروفیسر رام گوپال بجاج کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’’لیلیٰ مجنون‘‘ پیش کیا جائے گا۔
فیسٹیول کے دوران مختلف ڈرامے پیش کیے جائیں گے جن میں آصف علی کی تحریر کردہ اور بھارتی شرما کی ہدایت کاری میں بننے والا ’خوب لاڈی مردانی سبھدرا کی زبانی‘، وجے دان دیتھا کی کہانی دھوویدھا پر مبنی اور اجے کمار کی ہدایت کاری میں بننے والا میوزیکل ڈرامہ ’مائی ری میں کیسے کہوں‘، دھرم ویر بھارتی کی تحریر کردہ اور پدم شری پروفیسر رام گوپال بجاج کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اندھا یوگ‘ اور اجے شکلا کی تحریر کردہ اور چتارنجن ترپاٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والا ’تاج محل کا ٹینڈر‘ شامل ہیں۔
راجیش سنگھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس تہوار کو ایک منفرد اور یادگار موقع کے طور پر لیں اور۶سے ۱۰نومبر تک فیسٹیول میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ یہ ڈرامے روزانہ سہ پہر تین بجے ٹیگور ہال سرینگر میں پیش کیے جائیں گے اور پہلے آؤ پہلے دیکھو کی بنیاد پر ان کاداخلہ مفت ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کا اڈیشہ کے دورے پر ورلڈ سکل سنٹر کا دورہ

Next Post

سانبہ میںدوسری شادی کیلئے بیوی کو قتل کرنے والا گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سانبہ میںدوسری شادی کیلئے بیوی کو قتل کرنے والا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.