منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایل جی کا اڈیشہ کے دورے پر ورلڈ سکل سنٹر کا دورہ

نوجوانوں کو تربیت فراہم کر کے نئی بلندیوں تک پہنچایا جاتا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-05
in مقامی خبریں
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
جموں اور کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاست اڈیشہ کے دورے پر ورلڈ سکل سنٹر کا دورہ کیا۔
سنہا نے بھونیشور میں واقع بھارت کے اس اہم ہنر بخش مقام پر آفر کیے جانے والے مختلف کورسز کے بارے میں طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یہاں مختلف اور جدید لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر کا ورلڈ سکل سنٹر (ڈبلیو ایس سی ) پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے کہا ’’ملک سمیت سبھی ریاستوں کی ترقی کے لیے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ مجھے ورلڈ اسکل سنٹر کو اس سلسلے میں بڑا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہاں، اڈیشہ کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بروئے کار لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے، جو کہ کافی خوش آئند ہے۔ اور یہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صنعتی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے نوجوانوں کو تربیت فراہم کر کے نئی بلندیوں تک پہنچایا جاتا ہے‘‘۔
سنہا نے اتنے بڑے انفراسٹرکچر کے لیے اوڈیشہ حکومت اور آئی ٹی ای ای ایس سنگاپور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈبلیو ایس سی میں سکول آف انجینئرنگ اور سکول آف سروسز کے تحت پیش کیے جانے والے مختلف کورسز کے لیے منتظمین کی ستائش کی۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ سکل سنٹر میں تعلیمی سال۲۰۲۳۔۲۰۲۴ سے سکول آف انجینئرنگ (ایس او ای)کے تحت عمودی نقل و حمل پر ایک نیا کورس متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ایس او ای کے مختلف محکموں بشمول الیکٹریکل ٹکنالوجی، میکیٹرونکس، مکینیکل اور برقی خدمات کے محکمہ جات کا دورہ کیا۔ وہ نوجوانوں کی مہارت کی نشوونما کے لیے وہاں مہیا کیے گئے مختلف الٹرا ماڈرن آلات کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سدھرا نروال ہائی وے پر ٹفن بکس میں آئی سی ڈی بر آمد

Next Post

۵ روزہ سرینگر تھیٹر فیسٹیول ۲۰۲۳ کا آغاز۶نومبر سے ہوگا:این ایس ڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
۵ روزہ سرینگر تھیٹر فیسٹیول ۲۰۲۳ کا آغاز۶نومبر سے ہوگا:این ایس ڈی

۵ روزہ سرینگر تھیٹر فیسٹیول ۲۰۲۳ کا آغاز۶نومبر سے ہوگا:این ایس ڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.