جموں//
آج یہاں سدھرا نروال ہائی وے علاقے سے ایک ٹفن باکس ٹائمر پر مبنی دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شام تقریباً ساڈھے پانچ بجے، پولیس کو ایک مشکوک چیز کے بارے میں اطلاع ملی جو ہائی وے کے سدھرا،نروال حصے پر پولیس چیک پوائنٹ کے قریب پڑی تھی۔
اس پر انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم جموں پولیس کے ساتھ ڈاگ سکواڈ بھی موقع پر پہنچی۔
پولیس کے ترجمان نے کہا’’مشتبہ مواد کی تلاش پر، یہ ایک ٹفن باکس ٹائمر پر مبنی آئی ای ڈی کے بارے میں ۲ کلو گرام وزنی پایا گیا‘‘۔
ترجمان نے کہا ’’آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور متعلقہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘