جموں//
جموں کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک شخص کو دوسری شادی کرنے کیلئے اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ آرتی دیوی۲۷؍اکتوبر کو سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقے میں واقع اس کی نند پور رہائش گاہ پر مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے تفتیش اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اور پولیس نے اسے قتل کے مقدمے میں تبدیل کر دیا تاکہ شوہر، گرودیپ سنگھ کو پکڑ ا جا سکے ‘جسے آخرکار گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ مبینہ قتل کے ارتکاب کے پیچھے اس کی بیوی کو ختم کرنا تھا تاکہ وہ کسی دوسری عورت سے شادی کر سکے جس کے ساتھ وہ تعلقات میں تھا۔