سرینگر//
مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے کپواڑہ میں واقع ہندواڑہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈر اسکول میں گزشتہ روز پیپر اسپرے سے متعدد طالبہ بے ہوش ہوگئیں۔ انہیں نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ اور اسکول انتظامیہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ واقعہ اسکول میں سلیف ڈیفنس پروگرام کے دوران پیش آیا جہاں پیپر اسپرے غلطی سے باہر نکل آیا جس سے افراتفری مچ گئی۔اس واقعے کے بعد تمام طلبا کو ضروری طبی امداد کے لیے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسکول کے حکام نے میڈیا سے بات کرتے ہوِئے بتایا کہا کہ ایک ہفتے سے گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں سلف ڈفنس پروگرام چل رہا تھا۔
اسی پروگرام کا اختتامی دن تھا۔ سلف ڈیفنس کٹ ان بچیوں کو دیا گیا اور انہیں اپنے ڈیفنس کے دوران کیسے استعمال کیا جاتا ہے اس کی جانکاری دی گئی۔ اس کٹ سے پیپر اسپرے غلطی سے رہ گیا تھا تو اچانک کلاس روم میں ایک طالب علم نے غلطی سے اسے کھول دیا جس وجہ سے گیس کمرے میں پھیل گئی جس میں۱۳لڑکیاں بے ہوش ہوگئیں۔ انہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچیاں خطرے سے باہر ہیں انہیں گھر روانہ کیا گیا۔