جموں//
جموںکشمیر کے ضلع رام بن میں سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی شام ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر کیلا موڑ کے نزدیک ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک کی ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد عرفان ڈار ولد عبدالقیوم ڈار ساکن کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔