سنبل//
ایک ۲۶سالہ خاتون‘جو گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھی‘ جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ کے سدر کوٹ پائین علاقے میں مردہ پائی گئی۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ متوفی خاتون‘ جس کی شناخت وحید ہ بانو، بانڈی پورہ کے ایس کے پائین گاؤں کے عبدالاحد ڈار کی بیٹی کے طور پر ہوئی، آج شام اس علاقے میں ولر گیٹ کے قریب مردہ پائی گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا’’لاش کی بازیابی کے بعد، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ قانونی طبی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا‘‘۔
اہلکار مزید بتایا کہ متعلقہ تھانے نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔