سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اِظہار کیا ہے ۔
اَپنے ایک پیغام میںلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُترپردیش کے رہنے والے بے گناہ شہری مکیش کمار کے قاتل کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’میں پلوامہ میں ہونے والے گھنائو نے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ مکیش کمار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ ہم دہشت گردی کے اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں جسے سرحد پار سے حوصلہ افزائی اور کمک ملتی رہتی ہے۔‘‘
یاد رہے کہ آج صبح پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کو گولی مار کر ہلاک کیا ۔