جموں//
جموںکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ٹریکٹر ٹرولی الٹنے سے۱۶؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ کے پالی مورا کے نزدیک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پرالٹ گیا جس کے نتیجے میں۱۶؍افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔