اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

او آئی سی کی بھیک

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو صاحب خبر… اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ … کہ اسلامی ممالک کی تنظیم‘ او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے… مطالبہ نہیں ‘ درخواست کی ہے ‘التجا کی ہے‘ فریاد کی ہے … بھیک مانگی ہے… عالمی قوتوں سے بھیک مانگی ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملے بند کرائے …اب عالمی برادری ‘او آئی سی کو بھیک میں کچھ دیتی ہے یا نہیں ‘ یہ تو صاحب ہمیں معلوم نہیں ہے… لیکن … لیکن ایک بات جو ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ… کہ او آئی سی نے وہی کیا جو یہ کر سکتی ہے… جو یہ کرتی آئی ہے… اپنی بے بسی اور بے حسی کا بر ملا اظہار… عددی اعتبار سے او آئی سی دنیا کے بڑے پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے… مضبوط اور امیر ترین پلیٹ فارموں میں سے بھی ایک ہے… اس کے طاقتور ممالک کے ساتھ تعلقات بھی اچھے ہیں… لیکن اس کے باوجود جب وہ ان ممالک اور عالمی اداروں سے بھیک مانگتا ہے… غزہ میں جنگ بندی کرانے کیلئے منتیں کرتا ہے تو… تو صاحب ایک بات ‘ ایک سوال جو پیدا ہوتا ہے… ایک سوال جو جنم لیتا ہے وہ یہ ہے کہ … کہ پھر او آئی سی خود کیا کریگا یا کرسکتا ہے… اگر یہ کچھ نہیں کر سکتا ہے تو… تو پھر یہ دھرتی پر‘ اللہ میاں کی زمین پر بوجھ کیوں بنا بیٹھا ہے… اس کا وجود پھر کس لئے لایا گیا…بیانات جاری کرنے کیلئے ؟بھیک مانگنے کیلئے‘ مسلم امہ کو ایک بے بس قوم کے طور پیش کرنے کیلئے؟او آئی سی کو شرم آنی چاہیے… اس پر شرم آنی چاہیے کہ وہ خود تو غزہ کیلئے کچھ نہیں کر پارہا ہے اور…اور ان قوتوں اور اداروں سے غزہ کی مدد ‘غزہ کے مظلوموں کی مدد کیلئے آگے آنے کی امید لگائے بیٹھا ہے جو اصل میں اسرائیل کے ساتھی ہیں… جنہوں نے اسرائیل کا ساتھ دیکر اسے اُس مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا جہاں وہ آج ہے اور… اور جہاں اسرائیل آج کھڑا ہے وہاں سے اسے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہی ہے… اسے کوئی شرم نہیں آرہی ہے… وہ کوئی شرم محسوس نہیں کررہا ہے…بے شرم بنا بیٹھا ہے… بالکل او آئی سی کی طرح جو خود تو کچھ نہیں کررہا ہے یا کرنہیں سکتا ہے اور ہیجڑوں کی طرح بھیک مانگ رہا ہے… غزہ میں جنگ بندی کی بھیک…اُن سے جو غزہ میں موجودہ حالت کے بالواسطہ یا بلاواسطہ ذمہ دار ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں اچھے پرانے دن، تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم: ایل جی سنہا

Next Post

تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.