ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں و کشمیر میں اچھے پرانے دن، تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-28
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں اچھے پرانے دن، تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

سرینگر/ 28 اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر‘مجون سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں اچھے پرانے دن لوٹ آئے ہیں اور تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم ہو گیا ہے۔
سنہا نے ہفتہ کو یہاں زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور خوشحالی کو ہمیشہ کےلئے جاری رکھنے کو یقینی بنانا اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ایل جی یہاں انڈین مینارٹی فاونڈیشن (آئی ایم ایف) کے زیر اہتمام ”تصوف اور کشمیریت: امن اور ہم آہنگی کی ایک مثال“ کے موضوع پر سدبھاونا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
ایل جی نے کہا”کشمیر تصوف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی سرزمین ہے جہاں صدیوں سے خیر سگالی اور بھائی چارے کا جذبہ پروان چڑھا ہے۔ کشمیر کا بقائے باہمی کا ورثہ بھی صدیوں پرانا ہے لیکن گزشتہ چند دہائیوں میں یہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ لیکن، اب کشمیر بدل رہا ہے۔“
اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی بار تھا کہ تمام مسلم فرقوں کے رہنما بڑی تعداد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے۔
سنہانے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر کی تصویر بدلنے اور ترقی کی نئی راہیں کھولنے کی اپیل کی۔سنی، شیعہ، صوفی، داودی بوہرہ، پسماندہ مسلمانوں اور گجر-بکروالوں سمیت مختلف مسلم کمیونٹیز کے مذہبی رہنماوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران عسکریت پسندی سے دوچار خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کی۔
کانفرنس میں اسکالرز، ماہرین تعلیم، طلبائ، تجارتی اور سیاحتی انجمنوں کے نمائندوں، تاجروں، کسان یونینوں اور مختلف این جی اوز نے بھی شرکت کی۔
سنہا نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے دوران وادی میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ پی ایم مودی کی دور اندیش قیادت میں جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی نے زور پکڑا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کشمیر نے حالیہ برسوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے جس کے نتیجے میں خطے میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔
ایل جی نے کہا”جموںکشمیر ایک مقدس سرزمین ہے جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتیں پروان چڑھی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے گزشتہ تین دہائیوں میں یہ سرزمین تشدد اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جس میں ہمارے پڑوسی ملک نے اہم کردار ادا کیا۔اس نے (پاکستان) وادی میں امن و سکون کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔ تاہم، جموں و کشمیر کے شہریوں کے تعاون سے اب کشمیر میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں“۔
سنہا نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی خطہ ترقی اور خوشحالی نہیں کر سکتا۔ان کاکہنا تھا”ہمارے وزیر اعظم نے اپنی انتھک کوششوں سے وادی کشمیر کی ترقی اور تبدیلی کی ہے۔ ہڑتالوں کا وقت، جس سے سکول، کالج اور کاروبار متاثر ہوئے، اب ختم ہو چکا ہے۔ پتھراو اب ماضی بن چکا ہے۔یہاں کا ہر شہری اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہا ہے۔ کشمیر میں اچھے پرانے دن لوٹ آئے ہیں اور تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم ہو گیا ہے“۔
تاہم، سنہا نے مزید کہا”اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ امن اور خوشحالی کا یہ دور ہمیشہ جاری رہے اور کشمیر کے ہر شہری کو امرت کال کے دوران ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے“۔
امن میں خلل ڈالنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے، سنہا نے کہا کہ بہت سے عناصر ہیں جو لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ”لیکن ہمیں امن اور انسانیت کے لیے پرعزم رہنا چاہیے“۔
ایل جی نے کہا”ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں مذہب، ذات یا کسی اور چیز کی بنیاد پر کوئی تقسیم نہیں ہے۔ یہاں سب برابر ہیں۔ ہندوستان۰۴۱کروڑ ہندوستانیوں کا خاندان ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اس خاندان میں امن قائم رہے“۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور نئی ترقی کی کہانیاں لکھ رہا ہے۔”وزیر اعظم مودی نے ہمیں 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب دیا ہے اور ہم اس مقصد کی طرف بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر بھی اس وڑن میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں جموں و کشمیر کا حصہ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے زیادہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں کے فوائد ملک کے کونے کونے تک پہنچیں۔
ایل جی کاکہنا تھا”2014کے بعد، حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر کسی کو اسکیموں اور پالیسیوں سے فائدہ پہنچے اور شہری کسی اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہیں۔ ہمارے نظام حکومت میں امتیازی سلوک کی کوئی جگہ نہیں ہے“۔
سنہا نے مزید کہا”پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت، مسلم کمیونٹی کے کسانوں کو 33 فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ پی ایم مدرا یوجنا کے تحت کل فائدہ اٹھانے والوں میں سے 36 فیصد مسلم کمیونٹی سے ہیں“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو ٹی یوم تاسیس کی تقریب‘جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نے آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Next Post

او آئی سی کی بھیک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

او آئی سی کی بھیک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.