ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این ایچ آر سی نے مقتول کشمیری شاعر کے کیس کو عدالت کا فیصلہ آنے تک التوا میں رکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-22
in اہم ترین
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے اپنی رجسٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ معروف کشمیر شاعر سرو آنند کول پریمی کے کیس کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک التوا میں رکھے ۔
بتادیں کہ۶۵سالہ سر آنند پریمی کو اپنے۲۷ سالہ بیٹے وریندر کول سمیت مئی سال۱۹۹۰میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقعع اپنے آبائی گائوں میں ابدی نیند سلا دیا تھا۔
واقع پیش آنے کے ایک ہفتے کے بعد ان کا خاندان کشمیر چھوڑ گیا تھا۔ادب میں ان کے کارناموں کے اعزاز میں انہیں سال۲۰۲۲میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
آنجہانی سر آنند پریمی کے بیٹے راجندر پریمی نے این ایچ آر سی میں ایک شکایت درج کی تھی جس میں حکومت پر سابقہ جموں وکشمیر انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے میں تاخیر کرکے دہشت گردی سے متاثرہ کنبے کی حالت زار سے بے حسی برتنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
این ایچ آر سی نے۱۸؍اکتوبر کو جاری اپنے ایک آرڈر میں کہا کہ اس معاملے میں ہائی کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک انتظار کرنا بہتر ہوگا۔
این ایچ آر سی کی یہ ہدایات ڈپٹی سکریٹری ہوم جموں وکشمیر کی طرف سے کمیشن میں اضافی رپورٹ پیش کرنے کے بعد دی گئیں۔
جموں وکشمیر حکومت نے استدعا کی تھی کہ حکومت کی طرف سے ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن کا نتیجہ آنے تک اس معاملے کو التوا میں رکھا جائے ۔
جموںکشمیر حکومت کا کہنا ہے’’اس کمیشن کے مشاہدے کے متعلق کہ سابقہ ایس ایچ آر سی کے مورخہ ۲۲فروری۲۰۱۲کے فیصلے / سفارش کو سٹیٹ کی طرف سے اب تک کوئی چلینج نہیں کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے اس نے حتمی شکل اختیار کی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے کیس بعنوان او ڈبلیو پی نمبر۲۰۱۸/۱۷۵۶بعنوان ریاست جموں وکشمیر بمقابلہ جموں و کشمیر انسانی کمیشن و دیگر موقف اختیار کیا تھا کہ سابقہ ریاستی کمیشن کی سفارش / فیصلے کو چلینج کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘‘۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ عدالت عالیہ کی طرف سے نہ ہی سٹے کو منظوری ملی ہے نہ ہی کمیشن کو کوئی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔
کمیشن نے کہا’’اس مرحلے پر اس معاملے میں عدالت عالیہ کی طرف حتمی فیصلہ آنے تک انتظار کرنا بہتر ہوگا‘‘۔
دریں اثنا کمیشن نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ آٹھ ہفتوں کے اندر ہائی کورٹ کیس کے تازہ ترین سٹیٹس کو پیش کرے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’موسم سرما کے دوران سال گذشتہ سے بھی زیادہ بہتر انتظامات ہوں گے‘

Next Post

’بھارت کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
جموںکشمیرمیں۶۱۰کشمیری مہاجرین کی جائیدادیں بازیاب:مرکزی حکومت

’بھارت کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.