سرینگر//
وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے بمنہ علاقے میں بدھ کو چاقو سے حملہ کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کر دیا گیا۔
معتبر ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بمنہ میں شام ساڑھے چار بجے کے قریب حنان ظہور بزاز اور مہران مشتاق نامی دو نوجوانوں پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا، ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ملزم، جس کا تعلق کپوارہ سے بتایا جاتا ہے، فرار ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں جواہر نگر میں بھی ایک ایسے ہی واقعہ میں ایک نوجوان زخمی ہوا تھا ۔بعدازاں واقعہ میں ملوث د افراد کو گرفتار کیا گیا۔