جموں//
جموں کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس میں تبادلے اور تعیناتیاں کی ہیں۔
حکم کے مطابق، راکیش بلوال، جنہیں حال ہی میں منی پور کیڈر میں واپس بھیج دیا گیا تھا، کو رسمی طور پر ایس ایس پی سرینگر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ آشیش کمار مشرا کو تعینات کیا گیا ہے۔
ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’شری راکیش بلوال، آئی پی ایس (ایم اے۲۰۱۲) کی ’اگمٹ کیڈر سے ان کے پیرنٹ کیڈر یعنی منی پور کیڈر میں قبل از وقت وطن واپسی کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد، اس افسر کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے فارغ کر دیا گیا ہے، وہ اپنے پیرنٹ کیڈر میں شامل ہو جائیں‘‘۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں فوری طور پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا جاتا ہے جس کے تحت آشیش کمار مشرا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اننت ناگ کا تبادلہ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سری نگر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے ۔
جی وی سندیپ چکرورتی کا تبادلہ اور اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس‘آشیش کمار مشرا کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے۔