نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے تاریخی شاردا مندر میں آزادی کے بعد پہلی بار نوراتری پوجا کا انعقاد روحانی اہمیت کا معاملہ ہے ۔
شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ۲۳مارچ کو تزئین و آرائش کے بعد اس مندر کو دوبارہ کھولا تھا۔
وزیر داخلہ کے مطابق’’یہ نہ صرف وادی میں امن کی واپسی کی علامت ہے ، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہمارے ملک کے روحانی اور ثقافتی وراثت کو آگے بڑھانے کی بھی علامت ہے ۔‘‘