جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سنہا کا اننت ناگ میں۲۹۰ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح ‘ سنگ بنیاد

صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ جموں کشمیر کے عوام کو مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-17
in اہم ترین
A A
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

اننت ناگ//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ میں تقریباً ۲۹۰ کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ، عوامی نمائندوں اور ضلع کے باشندوں کو مُبارک باد دی۔
سنہا نے کہا کہ یہ ضلع اننت ناگ کی اِقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے شعبوں میں آج عوام کے لئے وقف کئے گئے متعدد پروجیکٹ معاشرے کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ عوام کو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرے گی اور ضلع کی ترقی کی کہانی کو دوبارہ بحال کرے گی ۔
سنہانے کہا کہ دیہی ترقی، پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)، جل شکتی، ماہی پروری اور سیاحتی شعبوں میں منصوبوں کا سنگ بنیاد ررکھنے سے لوگوں کے معیارِ زندگی پر واضح اثر پڑے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’جموںکشمیر یو ٹی اِنتظامیہ کا بنیادی مقصد تیز رفتار معاشی ترقی ہے جو سماجی ترقی کے ساتھ مربوط ہے۔ مختلف شعبوں کو ہم آہنگ کرنے، معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور صنعتی شعبے میں وسیع مواقع سے فائدہ اُٹھانے کی اِجتماعی کوششوں سے جموں و کشمیر آج ملک میں ترقی کی تبدیلی میں سب سے آگے ہے‘‘۔
سنہا نے۱۷ء۱۲۴کروڑ روپے کی لاگت سے جن۳۷پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ہے ان میں جل شکتی کے۲۹پروجیکٹ‘مین بازار پہلگام کی بیوٹیفکیشن، بوائز ڈگری کالج کھنہ بل میں کثیر المنزلہ عمارت اور ڈگری کالج بجبہاڑہ میں اکیڈمک بلاک اور اضافی کلاس روم، ٹاؤن ہال کے احاطے میں آفس کمپلیکس، ایم سی قاضی گنڈ، کنگن ہال میں روہو اور فٹ برج پر بلاک آفس کی عمارت، این ٹی پی ایچ سی کہریبل پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے۵۶ء۱۶۶کروڑ روپے کی لاگت سے جن ۳۹پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ان میں دیہی ترقی کے محکمہ کے۲۰پروجیکٹ،پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کے۹ منصوبے‘ ماہی پروری کے۴منصوبے، پہلگام میں دریائے کے کنارے پر تفریحی مقام کی ترقی، نگر وان (سٹی فارسٹ)، سلیگام تنترائے پورہ، ایمو سنڈو، بریڈ اکھراج پورہ اور شمہل حسن نور میں منجھادن، مہند اور واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر چیئر مین ڈی ڈی سی اننت ناگ چوہدری محمد یوسف گورسی‘اے ڈی جی پی کشمیروِجے کمار،پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کماربدھوری اور سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رامبن میں۲۲۴ میٹر وایاڈکٹ مکمل: نتن گڈکری

Next Post

شاردا مندر میں نوراتری پوجا ..وادی میں امن کی علامت ہے :شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا

شاردا مندر میں نوراتری پوجا ..وادی میں امن کی علامت ہے :شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.