سونبھدر//) اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج کوتوالی علاقے میں پولیس اور ضلع پروبیشن کی ٹیم نے راجستھان اور ہریانہ میں شادی کرانے کا لالچ اور موٹی رقم دے کر لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث کل تیرہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار لوگوں میں تین راجستھان کے رہنے والے ہیں جو شادی کے نام پر تین لاکھ روپئے میں ایک لڑکی کا سودا کرنے آئے تھے ۔ایس پی ڈاکٹر یش ویر سنگھ نے منگل کو بتایا کہ لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کی اسمگلنگ کرنے کے معاملے میں چار خواتین سمیت کل 13 افراد کو پیر کی شام چنڈی تراہے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ جبکہ تین لوگ موقع سے بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔
انہوں نے بتایا کہ ایک گینگ منظم طریقے سے راجستھان اور دیگر ریاستوں میں شادی کرانے کے نام پر موٹی رقم دے کر سونبھدر کی لڑکیوں کو دیگر ریاستوں میں لے جا کر فروخت کردیتے ہیں۔ اور موٹا منافع کماتے ہیں۔یہ لوگ شادی شدہ خواتین کے شوہر اور اہل خانہ کو موٹی رقم دے کر راجستھان لے جاکر فروخت کرتے ہیں۔ جس میں کچھ خواتین ، کچھ وقت گزر جانے پر بھاگ کر واپس سونبھدر لوٹ آئی ہیں۔
اس معاملے میں ضلع پروبیشن اور رابرٹس گنج پولیس کو اطلاع ملی کی راجستھان سے کچھ لوگ آئے ہیں اور یہاں کے وجئے پرشانت منی دیوی اورمیرا دیوی سے تین لاکھ میں ایک لڑکی کا سوداکررہے ہیں۔ اس معاملے میں لڑکی کی ماں روپئے کے لین دین کرنے کے لئے راجستھان سے آئے کچھ لوگ اور گینگ کے دیگر ساتھی چنڈی تراہے کے نزدیک موجود ہیں۔ اطلاع پر رابرٹس گنج کوتوالی، ایس او جی اور ضلع پروبیسن کی تیم نے موقع پر موجود 13 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے تین افراد فرار ہوگئے ۔
پولیس پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ جس لڑکی کا سودا کیا جارہا تھا اس کی ماں کے کھاتے میں ایک لاکھ 20ہزار بھیجا گیا تھا۔ اور 80ہزار نقد دیا گیاتھا۔ بقیہ رقم کام ہونے کے بعد دینا تھا۔اس معاملے میں راجستھان ریاست کے باڑ میر ضلع کے سانولا رام ولد تیجا رام باشندہ نوسر، تھانہ بیتو، تگارام ولد رام چندر رام باشندہ جوسر، تھانہ بجلی پار و بھورا رام ولد رام چندر رام باشندہ جوسار تھانہ بجلی پار اور منسکھ ولد جگدیش، وجئے کمار، راجندر یادو عرف راجو، ارجن کمار بہاری بھارتی، پرشانت مشر، میرا دیوی، شیوکماری، منی دیوی اور کلاوتی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے قبضے سے واقعہ میں استعمال کئے گئے ایک کار، 80ہزار نقدی اور 06موبائل فون برآمد کیا گیا ہے ۔
رابرٹس گنج کوتوالی میں ان کے خلاف آگے کی کاروائی کی جارہی ہے ۔