بھوپال// کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 12 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کے منڈلا میں کانگریس کی جن آکروش ریلی میں شرکت کریں گی اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
ریاستی کانگریس کی طرف سے آج یہاں فراہم کردہ معلومات کے مطابق، محترمہ واڈرا 12 اکتوبر کو منڈلا پہنچیں گی، جہاں وہ کانگریس کی جن آکروش ریلی میں حصہ لیں گی۔ محترمہ واڈرا وہاں رام نگر گراؤنڈ میں دوپہر تقریباً 12 بجے ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گی۔