نئی دہلی //آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو یہاں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی ۔
جنرل پانڈے نے نائب صدر کی رہائش گاہ پر جا کر مسٹر نائیڈو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کو خیرسگالانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
جنرل پانڈے نے 30 اپریل کو ملک کے 29ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پیر کے روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ جنرل منوج مکند نرونے کے سبکدوش ہونے کے بعد جنرل پانڈے کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔