سرینگر//
شمالی ضلع بارہمولہ کے رنگوار علاقے میں جمعرات کے روز نامور فٹ بالر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز۳۰سالہ امتیاز احمد راتھر ولد غلام قادر ساکن رنگواراپنے گھر میں مرمت کا کام کرتے ہوئے بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔