جموں//
عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو یہاں رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم یہاں آج اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کل ہمارے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔
لیڈر نے کہا’’سنجے سنگھ لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کر رہے تھے اس کو گرفتار کیا گیا جبکہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف کوئی کارروائی انجام نہیں دی جا رہی ہے جس کے خلاف تھانوں میں کئی کیس درج ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’جو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں ان کیلئے بی جے پی عام آدمی پارٹی سے ڈری ہوئی ہے ‘‘۔
ایک اور پارٹی لیڈر نے کہا کہ ہماری پارٹی کے جتنے بھی سینئر لوگ ان کو ہی اس احتجاج کے لئے بلایا گیا۔