جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی جتنی بار کانگریس کا نام لیتے ہیں، اتنی بار ترقی کا نام لیں: پرینکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-06
in قومی خبریں
A A
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

موہن کھیڑا (دھار)// کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تقریر میں جتنی بار کانگریس کا نام لیتے ہیں، اگر اتنی بار وہ وکاس (ترقی) کا نام لے لیں تو بہتر ہوگا۔
محترمہ گاندھی مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے مالوا علاقے کے قبائلی اکثریتی ضلع دھار کے موہن کھیڑا میں پارٹی کی عوامی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے ۔
اندور ڈویژن کے دھار ضلع میں اپنے خطاب کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ وہ آج مسٹر مودی کا خطاب سن رہی تھیں ۔ انہوں نے 50 منٹ میں 50 بار کانگریس کا نام لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ وہ عمر اور تجربے میں مسٹر مودی سے چھوٹی ہیں، لیکن وہ انہیں ایک مشورہ دینا چاہتی ہیں کہ وہ جتنی بار کانگریس کا نام لتے ہیں ، اتنی بار ترقی کا نام لے لیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسٹر مودی بتائیں کہ 18 سال پرانی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت نے اندور ڈویژن کے لیے کیا کیا؟
اپنے تقریباً 40 منٹ کے خطاب میں محترمہ گاندھی نے مختلف مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی پر بھی سوالات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کچھ لکھتا ہے تو بھی ای ڈی وہاں پہنچ جاتی ہے ۔ اب فلمی ستاروں کے گھر بھی ای ڈی پہنچ رہی ہے ، لیکن ای ڈی کبھی مدھیہ پردیش کیوں نہیں آتی؟
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں ماں نرمدا اور بھگوان مہاکال کے ساتھ بھی بدعنوانی کی گئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں 18 برسوں میں 250 سے زیادہ گھوٹالے ہوئے ہیں۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ انتخابات کی وجہ سے وزیر اعظم ہر دوسرے دن مدھیہ پردیش آ رہے ہیں اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کو 18 سال میں ان پروجلٹوں کے افتتاح کے لیے وقت نہیں ملا؟
کانگریس کی لیڈر نے ریاست میں پارٹی کی حکومت بننے کی صورت میں کسانوں کے قرض کی معافی، پرانی پنشن کو نافذ کرنے ، 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے ، خواتین کو پندرہ سو روپے ماہانہ دینے اور مفت پانچ ہارس پاور کی آبپاشی بجلی فراہم کرنے کی گارنٹی بھی اعادہ کیا۔ . انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچیں اور الیکشن میں کانگریس کو ووٹ دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایسا لگ رہا ہے ہم گھر پر ہیں: بابر اعظم

Next Post

مودی نگرنار اسٹیل پلانٹ کے بارے میں گمراہ کر رہے ہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

مودی نگرنار اسٹیل پلانٹ کے بارے میں گمراہ کر رہے ہیں: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.