نئی دہلی/ 5 اکتوبر
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ نریندر مودی کی حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کی طرف سے اختیار کی گئی دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے پیچھے وزیر اعظم مودی کا وڑن ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بات انسداد دہشت گردی کانفرنس سے قبل کہی جس کا وہ یہاں افتتاح کریں گے۔
مودی حکومت ہمارے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ آج نئی دہلی میں این آئی اے کی میزبانی میں ’تیسری انسداد دہشت گردی کانفرنس‘ کا افتتاح کریں گے اور ہماری قوم کی طرف سے اختیار کی گئی دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے پیچھے مودی جی کے وڑن کی وضاحت کریں گے۔
بعد ازاںوزیر داخلہ نے دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں سشما سوراج بھون میں صبح 11 بجے ’تیسری انسداد دہشت گردی کانفرنس‘ کا افتتاح کیا۔
این آئی اے کی طرف سے یہ کانفرنس دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے اور دیگر ایجنسیوں اور ریاستی فورسز کے ساتھ قریبی تال میل میں اس کے خلاف جنگ میں ایک روڈ میپ تیار کرنے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
اس کانفرنس میں ملک بھر کی ریاستی پولیس فورسز کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور انسداد دہشت گردی کے منصوبوں میں مصروف وزارت داخلہ کے تحت مختلف فورسز کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے دیگر متعلقہ افسران شرکت کرنے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔