منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرگل پہاڑی ہل کونسل کی ۲۶ نشستوں کیلئے آج ووڈ ڈالے جا رہے ہیں

این سی اور کانگریس گٹھ جوڑ کا بی جے پی کے ساتھ مقابلہ‘کل ۸۵؍امیدوار میدان میں ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-04
in اہم ترین
A A
کرگل پہاڑی ہل کونسل کی ۲۶ نشستوں کیلئے آج ووڈ ڈالے جا رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
لداخ یونین ٹریٹری میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے بدھ کو ہونے والے انتخابات کیلئے سٹیج پوری طرح سے تیار ہے ۔
بتادیں کہ۵؍اگست۲۰۱۹کو دفعہ۳۷۰کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔
اتحادی پارٹیوں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا۲۶کونسل سیٹوں کیلئے بی جے پی سے راست مقابلہ ہوگا۔
تاہم بعض سیٹوں پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے ایک دوسرے کے خلاف امید وار کھڑا کئے ہیں جس کو انہوں نے’دوستانہ مقابلہ‘قرار دیا ہے ۔گذشتہ کونسل میں کانگریس کے۸جبکہ نیشنل کانفرنس کے ۱۰ممبر تھے ۔
ان کونسل انتخابات میں کل۸۵؍امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے۲۲کانگریس‘۱۷نیشنل کانفرنس‘۱۷بی جے پی اور۴عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ۲۴ آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کا کونسل انتخابات کے نتائج کو دفعہ۳۷۰کی تنسیخ سے جوڑتے ہوئے کہنا ہے کہ ان انتخابات کے نتائج اس بات کو واضح کریں گے کہ اس خطے کے لوگ۵؍اگست ۲۰۱۹کے فیصلوں کو رد کرتے ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی جس کے گذشتہ کونسل میں ۳ممبر ہیں‘نے انتخابی مہم کے دوران دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد خطے میں ہونی والی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔خطے میں انتخابی مہم پیر کی شام اختتام پذیر ہوئی۔
الیکشن حکام کے مطابق زائد از۹۵ہزار رائے دہندگان جن میں سے۴۶ہزار ۷سو۶۲خواتین ہیں‘بدھ کو ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کی جائے گی جن کا کونسل انتخابات میں پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے ضلع کرگل میں۲۷۸پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں و دیگر سامان کو پہلے ہی اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار مختلف انتخابی حلقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
یونین ٹریٹری کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کرگل میں سیکورٹی کا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے ۔
کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی۸؍اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ ۱۱؍اکتوبر سے قبل ہی نیا کونسل تشکیل دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل جولائی ۲۰۰۳میں معرض وجود میں لایا گیا۔۳۰کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں۲۶کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کے ہوٹل سے بارہمولہ کے فرضی پولیس آفیسر گرفتار

Next Post

’سرینگر پر امن ،کوئی دہشت گردی دنہیں‘:لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُر امن ماحول کی عکاس ہے:آئی جی سی آر پی ایف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’سرینگر پر امن ،کوئی دہشت گردی دنہیں‘:لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُر امن ماحول کی عکاس ہے:آئی جی سی آر پی ایف

’سرینگر پر امن ،کوئی دہشت گردی دنہیں‘:لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُر امن ماحول کی عکاس ہے:آئی جی سی آر پی ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.