راجوری/۲ اکتوبر
جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کئی دیہاتوں میں پیر کو سیکورٹی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے کالاکوٹ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار کے دیہاتوں میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیہاتوں اور جنگلاتی علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے مقام سے کچھ گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔