سرینگر//
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے کہا’’ان (شہید بھگت سنگھ ) کی لا زوال حب الوطنی اور ہمت ہمیں متاثر کرتی رہے گی‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے’ایکس‘پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’میں ماتا بھارت کے قابل فخر فرزند،عظیم مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔
سنہانے کہا’’ان کی لا زوال حب الوطنی اور ہمت ہمیں متاثر کرتی رہے گی‘‘۔
ادھر یوا راجپوت سبھا نے جموں میں جمعرات کو شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی کے موقعہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سبھا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملک میں آزادی کی لہر شہید بھگت سنگھ کی وجہ سے ہی آئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے شہیدوں سے سبق حاصل کریں جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کو نشے سے دور رہنا چاہئے اور اپنے بزرگوں کے نقوش قدم پر چلنا چاہئے ۔