جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

’اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-29
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت جموںکشمیر میں الیکشن کرانے کے حق میں اس لئے نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ نہ صرف کشمیر کے لوگ بلکہ جموں کے لوگ بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔این سی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مرکز جموںکشمیر میں پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’ہم پہلے دن سے کہتے آئے ہیں کہ یہ لوگ (مرکز) الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’نہ صرف کشمیر بلکہ جموں کے لوگ بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ شایدہ یہ لوگ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا’’لوگ بی جے پی کو ووٹ کے ذریعے سزا دیں گے‘‘۔
جموں و کشمیر میں الیکشن کرانے کی ضرورت کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’صرف ایل جی صاحب کو ضرورت نہیں ہے باقی جموں وکشمیر کے لوگ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں الیکشن ہونے چاہئے ‘‘۔
جموں میں اپوزیشن کی میٹنگ منعقد ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ میٹنگ جان بوجھ کر جموں میں رکھی گئی ہے ورنہ جموں والوں کو نظر انداز کرنے کی شکایت رہتی ہے ۔
پولیس سربراہ کے جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کے بیان کے بارے میں انہوں نے کہا’’ہم سب چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر ٹیرر فری ہونا چاہئے ہم بھی اس کیلئے اپنا رول ادا کریں گے لیکن بیان بازی سے کچھ نہیں ہوگا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کوکرناگ واقعے سے پتہ چلا کہ حالات کیسے ہیں کافی عرصے کے بعد ہمارے سینئر افسروں کو مارا گیا جو کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’جموںکشمیر کو ٹیرر فری کرنے کے بعد افسپا کو ہٹائیں‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے بعد سب سے زیادہ قربانی جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ن دی ہے ۔انہوں نے کہا’’ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں ہمارے ہزاروں کی تعداد میں ہمارے ورکر مارے گئے‘‘۔
انڈیا اور کینڈا کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے این سی نائب صدر نے کہا’’یہ افسوس کی بات ہے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے اور اب رشتوں میں تنائو اچھی بات نہیں ہے‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’اگر کینڈا کہتا ہے کہ ہم نے وہاں کوئی واقعہ کروایا تو ان کو اس کا ثبوت پیش کرنا چاہئے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں چوروں کا گینگ بے نقاب‘۷گرفتار

Next Post

منوج سنہا کا شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

منوج سنہا کا شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.