جموں//
جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں بدھ کے روز ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین دیگر زخمی ہو گئے جب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ چندر کوٹ میں ایک ڈیم کے قریب پیش آیا۔
اہلکار نے بتایا کہ ایس پی او سوامی راج حادثے میں ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں ـبشمول پولیس اہلکار سیوا سنگھ اور پرویز احمد‘ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی سی رامبن سے بات کی اور بغلیہار ڈیم سائٹ کے قریب آج پیش آنے والے اس حادثے کے بارے میں دریافت کیا جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔
سنگھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے۳دیگر افراد کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔