سرینگر//
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے۳؍اکتوبر کو جموں میں تمام اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ طلب کی ہے۔
سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں۳؍اکتوبر کو ہوگی ۔
کمیونسٹ لیڈر نے کہا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کے بارے میں بات چیت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے تمام رہنماؤں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔
تاریگامی نے کہا کہ میٹنگ بعد دوپہر اڈھائے بجے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاہ پر ہوگی۔