سرینگر/27 ستمبر
جموں کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما قتل کیس کے سلسلے میں بدھ کی صبح جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پلوامہ کے بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما کے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے شوپیاں، پلوامہ اور اننت اضلاع کے مختلف مقامات پر مارے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ پلوامہ پولیس نے سنجے شرما قتل کیس کی پہلے تحقیقات کی تھی جس کو بعد میں ایس آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا۔