سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے پولیس افسر مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی تحریر کردہ کتاب ’کرس آف دی پیر‘کی رسم رونمائی انجام دی۔
بتادیں کہ مکیش سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی ) جموں کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے شری مکیش سنگھ اے ڈی جی پی جموں اور انوپما پانڈے کی تحریر کردہ ایک بہترین نئی کتاب ‘کرس آف دی پیر‘ کو اجرا کیا‘‘۔
سنہا کا اپنے پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’سچے واقعات سے اثر پذیر یہ کتاب ہمارے پولیس افسران کی لگن کی ایک قوت بخش کہانی ہیاور قوم کیلئے ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے‘‘۔ایل جی نے کتاب اور مصنف کی کامیابی کیلئے دعا کی۔