جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے بدھل میں ایک معمر شہری کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھل کے پنچایت حلقہ لوئر کیول میں ۷۰سالہ معمر شہری کو اپنے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا چنانچہ اہل خانہ نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت غلام محمد کے بطورکی گئی ہے، پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔