سرینگر//
قرفلی محلہ سرینگرمیں چوروں نے۲۵لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات پر ہاتھ صاف کرکے نو دو گیارہ ہو گئے ۔
پولیس نے کیس درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے قرفلی محلہ علاقے میں نقب زنوں نے درمیانی شب رہائشی مکان میں گھس کر وہاں سے ۲۵لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوئے ۔
اہل خانہ کے مطابق نقب زن درمیانی شب غسل خانے کی کھڑکی سے رہائشی مکان ک اندر داخل ہوئے اور کچن میں موجود سیف کو اڑا کر فرار ہوئے ۔
اہل خانہ نے بتایا کہ سیف میں کم از کم۲۵لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات تھے ۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نقب زنی میں ملوث چوروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔