سرینگر//
پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر ہتھوڑے مار کر ازجان کردیا۔
پولیس نے ملزم کو آ لہ جرم سمیت گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غضنفر بی۵۵ بیوی محمد خلیل ساکن آری آج اپنے گھر میں خون میں لت پت ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے شوہر نے مبینہ طور پر سر پر ہتھوڑا مارا ہے۔پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قریبی اسپتال لے گئی۔
دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ملزم کو ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
ملزم کو آ لہ قتل کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔