منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرکاری محکموں میں۶ماہ کے اندر تمام خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا:سنہا

’بعض علاقائی پارٹیوں نے سرکاری خزانے کو لوٹ لیا اور لوگوں کو تکلیف میں رکھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-20
in اہم ترین
A A
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو ایک’بڑی بھرتی مہم‘کے تحت اگلے چھ مہینوں میں پُر کیا جائے گا۔
سنہا نے کہا کہ سال گذشتہ یونین ٹریٹری کے ذریعے ایک بھرتی مہم شروع کی گئی تھی جس کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو شفاف طریقے سے بھرتی کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو وسطی ضلع گاندربل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’سال گذشتہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے ایک بھرتی مہم شروع کی تھی جس کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا’’میں یہاں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو شفاف طریقے سے اگلے چھ مہینوں میں پُر کیا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایک غریب آدمی کے بیٹے کو بھی افسر بننے کا حق ہے ۔سنہا نے کہا کہ حال ہی میں ایک سبزی فروش کی بیٹی کے اے ایس افسر بن گئی۔انہوں نے کہا’’وہ (مذکورہ کے اے ایس افسر) مجھے ملی اور کہا کہ میں نے افسر بننے کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا‘ میں نے اس کو یقین دلایا کہ غریبوں کے بچوں کو بھی امیروں کے بچوں کے جیسے حقوق حاصل ہیں‘‘۔
علاقائی پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سنہا کا کہنا تھا’’بعض پارٹیوں نے سرکاری خزانے کو لوٹا اور بیرونی ممالک میں بڑے بنگلے بنائے اور جموں کشمیر کے عام لوگوں کو یہیں تکلیف میں چھوڑ دیا‘‘۔
سنہا نے کہا’’ان لوگوں کو امن ہضم نہیں ہوتا ہے اور یہ لوگ ایک یا دوسرا بہانہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اکسانے کے لئے لگاتار سازشیں کر رہے ہیں‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا کہ گاندربل ضلع میں وزیر اعظم آواس یوجنا سکیم کے تحت ۲۸سو لوگوں میں آواس تقسیم کئے گئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا’’میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں ایک بھی غیر مقامی شخص کو آواس فراہم نہیں کیا گیا‘‘۔
سنہا نے کہا’’لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو غریبوں کو اپنے گھر بناتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’وہ زمانہ گذر گیا جب یہاں پاکستان یا یہاں اس کے کٹھ پتلیوں کی کال پر اسکول یا کالج بند رہا کرتے تھے جموں و کشمیر اب امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں کے لوگ بھی پر امن اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سال گذشتہ ایک کروڑ۸۸لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی جن سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا’’ان سیاحوں سے مقامی ٹیکسی والوں، ہوٹل والوں، رکشا والوں، شکارا والوں وغیرہ لوگوں کو کافی فائدہ ہوا‘‘۔
سنہا کا کہنا تھا’’امسال آخر اگست تک ایک کروڑ۵۲لاکھ سیاح یہاں آئے ہیں اور امسال یہ تعداد سوا دو کروڑ کو تجاوز کرنے کی توقع ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ بھی ہضم نہیں ہوتا ہے اور وہ گمراہ کن بیانات دیتے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گاندربل پر بڑی ترقی کی راہ گامزن ہے ۔انہوں نے کہا’’میں خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ گاندربل بہت جلد دنیا کے سیاحتی نقشے پر نمو دار ہونے والا ہے ساڑھے تین لاکھ سیاحوں نے سونہ مرگ کی سیر کی جو ایک بڑی تعداد ہے ‘‘۔
سنہا نے کہا کہ آج میں نے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ان پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد۱۲برس قبل رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا’’سابق حکمرانوں کی طرف سے یہاں ایک ٹرینڈ قائم کیا گیا تھا کہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے نہ کہ ان کو مکمل کیا جائے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’گاندر بل میں۷۵پروجیکٹوں کو لٹکے ہوئے پروجیکٹوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا جن میں سے موجودہ انتظامیہ نے۳۳کو مکمل کیا ہے اور باقی۴۵پرجیکٹوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اہل خانہ نے کوکر ناگ جھڑپ میں مارے گئے عزیر خان کی شناخت کی ‘

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرکاری محکموں میں 6 ماہ کے اندر تمام خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا:سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.