جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اہل خانہ نے کوکر ناگ جھڑپ میں مارے گئے عزیر خان کی شناخت کی ‘

لوگ تصادم کی جگہ جانے سے گریز کریں‘وہاں پر بارودی شیل بکھرے پڑے ہوئے ہیں:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-20
in اہم ترین
A A
’اہل خانہ نے کوکر ناگ جھڑپ میں مارے گئے عزیر خان کی شناخت کی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر//
پولیس نے منگل کو بتایا کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر ‘محمد عزیر خان کے اہل خانہ نے اس کی لاش کی شناخت کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق عزیر لشکر طیبہ کا کمانڈر تھا اور جنوبی اننت ناگ ضلع کے گڈول کوکرناگ علاقے میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی پی) کشمیر رینج‘ وجے کمار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا’’اہل خانہ نے لشکر طیبہ کے کمانڈر عزیر کی لاش کی شناخت کر لی ہے‘‘۔
اس سے پہلے اے ڈی جی پی نے کہاکہ کوکر ناگ کے گڈول علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
کمار نے بتایا کہ تصادم کی جگہ لشکر کمانڈر عزیر خان کی لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ اور ایک دہشت گرد کی لاش جنگل میں دیکھی گئی ہے ۔
اے ڈی جی پی نے مقامی لوگوں سے تلقین کی کہ وہ تصادم کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر بارودی شیل بکھرے پڑے ہوئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار اے ڈی جی پی نے کوکر ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
کمار نے کہاکہ کوکر ناگ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اوردہشت گرد کے مابین تصادم میں لشکر کمانڈر عزیر خان مارا گیا ہے ۔ان کے مطابق لشکر کمانڈر آرمی کرنل ، میجر اور ڈی ایس پی کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
اے ڈی جی پی کے مطابق جنگل میں ایک اور دہشت گرد کی لاش دیکھی گئی جس کی باز یابی کی خاطر کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
گڈول کوکر ناگ آپریشن اختتام پذیر ہونے کے بارے میں جب اے ڈی جی پی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال تلاشی آپریشن جاری رہے گا۔
کمار نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اور اردگرد علاقوں میں بارودی شیل بکھرے پڑے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر لوگوں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ جنگل میں جانے سے فی الحال گریز کریں۔
تصادم کے دوران ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں اے ڈی جی پی نے بتایا کہ کرنل ، میجر ، ڈی ایس پی سمیت چار سیکورٹی فورسز کے آفیسران جاں بحق ہوئے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں تین دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلا ع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج

Next Post

سرکاری محکموں میں۶ماہ کے اندر تمام خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی

سرکاری محکموں میں۶ماہ کے اندر تمام خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.