جمعہ, ستمبر 22, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے اعتماد کے ساتھ جائیں گے :وزیر اعظم

’ہندوستان کے نئے آتم وشواس‘ نئی امنگ اور اکامیابیوں کا پوری دنیا میں ذکر ہو رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-19
in مقامی خبریں
A A
پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے اعتماد کے ساتھ جائیں گے :وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

کرایہ کی عدم ادائیگی ‘وقف بورڈ نے دکانوں کو سربمہر کردیا

نئی دہلی//
سترہویں لوک سبھا کے۱۳ ویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم نئے وشوس، نئے جوش اور نئی امنگ کے ساتھ جائیں گے۔
مودی کہا کہ آج پارلیمنٹ کے ۷۵سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں ، تجربات اور ملک کیلئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گرانقدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے۔
وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں یہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بیشک غیرملکی حکمرانوں نے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کی تعمیر میں محنت ،پسینہ اور پیسہ ہمارے لوگوں کا لگا تھا۔ پارلیمنٹ میں ۷۵برس کے سفر میں ہمارے منتخب نمائندوں نے بڑی ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، جس کی یہ عمارت گواہ رہی ہے۔
مودی نے کہا کہ ہم نئی عمارت میں جارہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ہماری نئی نسلوں کے لئے یادگار اور بدستور قابل ترغیب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کی روشنی میں نیا وشواس ، نیا آتم وشواس اور نئی امنگ کا پوری دنیا میں ہندوستان کی کامیابیوں کا ذکر ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے چندریان ۳ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار کامیابیوں پر نہ صرف ہندوستان کو فخر ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کامیابی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے ۱۴۰کروڑ لوگوں اور ہمارے سائنسدانوں کی محنت، لگن اور طاقت کا نتیجہ ہے ، جس کیلئے ہمارے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔
حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی۲۰ سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے۱۴۰کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے ، کسی ایک فرد یاا یک پارٹی کی نہیں۔ جی۲۰کی شاندار کامیابی کی آج پوری دنیا میں سراہنا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جی۲۰ کی سربراہی ملنے کے بعد سے پورے ملک میں تقریباً ۲۰۰کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔
مودی نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہندوستان کی سربراہی میں جنوبی افریقہ کو جی۲۰ کا رکن بنایا جانااور اتفاق رائے سے ڈکلیئریشن کو منظور کیا جانا ملک کے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا ’’سب کا ساتھ سب کا وشواش ‘‘کے منتر نے پوری دنیاکو ہندوستان کے ساتھ جوڑنے میں مدد کی یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا ملک پوری دنیا میں ’وشو متر‘ کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
وزیراعظم نے اس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی پوری دنیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل پی۲۰ سمٹ کے لئے حکومت کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی جمہوریت کی طاقت ہی ہے ، جس نے ریلو ے پلیٹ فارم پر بچپن کی زندگی گزارنے والے بچے کو پارلیمنٹ تک پہنچادیا ہم نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد ابتدا میں پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد کم ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب دھیرے دھیرے ایوان میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے ، جو ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہی جہاں ایک طرف آنجہانی اندرجیت گپتا نے۴۳سال رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے علاقے کے عوم کی نمائندگی کی، وہیں شفیق الرحمان برق۹۳ برس کی عمر میں آج بھی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مودی نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات، سنگین بیماری یہاں تک کہ کووڈ کے دوران بھی اراکین پارلیمنٹ آکر کام کرتے رہے لیکن انہوں نے عوام کا کام رکنے نہیں دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمنٹ ہاؤس آزادی کے وقت سے لے کر ہندوستان کے آئین کی تشکیل تک جدید قوم کے شاندار جمہوری سفر کا گواہ رہا ہے : لوک سبھا اسپیکر

Next Post

پارلیمنٹ کی ۹۶ سالہ پرانی عمارت کے ساتھ کیا کیا جائیگا…؟اسے توڑا نہیں جائیگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

2023-09-22
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
مقامی خبریں

کرایہ کی عدم ادائیگی ‘وقف بورڈ نے دکانوں کو سربمہر کردیا

2023-09-22
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
مقامی خبریں

’چین کے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار‘

2023-09-22
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پلوامہ:ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں فیس بک ایڈمن گرفتار:پولیس

2023-09-22
لل دید ہسپتال کے لیبر روم میں تین دن تک موجود رہنے والا فرضی ڈاکٹر گرفتار
مقامی خبریں

لل ہسپتال فرضی ڈاکٹر معاملہ: تحقیقات کیلئے انکوائری افسر تعینات

2023-09-22
بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود
مقامی خبریں

بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود

2023-09-22
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی میں ایل او سی کا دورہ

2023-09-22
دہلی میں آٹو ڈرائیور نے کشمیری طالبہ پر حملہ کرکے زخمی کیا
مقامی خبریں

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو ہتھوڑا مار کر ہلاک کردیا

2023-09-22
Next Post
’ منی پور واقعات کے ذمہ داروں کو نہیں بخشیں گے‘

پارلیمنٹ کی ۹۶ سالہ پرانی عمارت کے ساتھ کیا کیا جائیگا…؟اسے توڑا نہیں جائیگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.