سرینگر//
شمالی کشمیر کے وڈر بالا ہندواڑہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے ہفتے کے روز مشترکہ طورپر ہندواڑہ کے وڈر بالا علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔
ترجمان نے بتایا کہ کمین گاہ سے۲؍اے کے اور ایک اے کے۵۶رائفلیں‘سولہ اے کے میگزین‘۳۲۸گولیوں کے راونڈ، ایک پستول ‘دو پستول میگزین، ایک یو بی جی ایل، چار عدد یو بی جی ایل راونڈبرآمد کئے گئے۔
ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔