سرینگر//
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج‘ وجے کمار نے سبکدوش پولیس و فوجی آفیسران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مفروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
کشمیر پولیس زون نے ایکس پر اے ڈی پی وجے کمار کے حوالے سے لکھا کہ ’’سبکدوش پولیس اور فوجی افسروں کو’ ایمبوش مفروضے‘سے گریز کرنا چاہئے۔ ‘‘
کمار نے کہا کہ یہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر کیا گیا آپریشن ہے۔اے ڈی جی پی کے مطابق آپریشن جاری ہے اور پھنسے ہوئے تمام دو یا تین دہشت گردوں کو مار گرایا جائے گا۔
بتادیں کہ گڈول کوکر ناگ میں جاری تصادم کے بیچ کئی سابق پولیس اور فوجی آفیسران نے سوشل میڈیا سائٹوں پر پچھلے تین روز سے قیاس آرائیوں پر مبنی بیانات دے رہے ہیں۔