سرینگر/۱۶ستمبر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی کے ہتھلنگہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی میں دو عدم شناخت دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا”بارہمولہ انکاﺅنٹر اپ ڈیٹ:دو دہشت گرد مارے گئے، تلاشی آپریشن ہنوز جاری“۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران جوں ہی ایک تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوںنے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین میں تصادم چھڑ گیا۔