سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے یوم انجینئرس کے موقع پر انجینئروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے سر ایم وسویسورا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
سنہانے کہا کہ انجینئرس کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’یوم انجینئرس پر مبارک باد اور میں وژنری انجینئروں کے لئے ان کے عزم اور اختراعی صلاحیتوں،جو قوم کی داد کی مستحق ہیں، کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔
ایل جی نے ٹویٹ میں کہا’’ان کی کاوشوں کی وجہ سے ہی انڈیا کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے ‘‘۔
سنہا نے اپنے ٹویٹ میں سر ایم وسویسویا کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
بتادیں کہ ملک میں۱۵ستمبر کو یوم انجینئرس کے طور پر منایا جاتا ہے جو سر وسویسوریا کا یوم پیدائش بھی ہے اس دن کو ان کے سائنس اور ٹیکنالوجی میں کنٹریبیوشن کو تسلیم کرنے کے لئے منایا جاتا ہے ۔
سری لنکا اور تنزانیہ میں بھی۱۵ستمبر کو ہی یوم انجینئرس منایا جاتا ہے ۔