ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اِنتظامی کونسل کی علیحدہ ’جموںوکشمیر سپورٹس کیڈر ‘ بنانے کی منظوری

۲۳۵ اَسامیاںمعرضِ وجود میں لائی گئیں‘دوسری این جے پی سی کی عمل آوری کو منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-16
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر پبلک یونیورسٹی بل منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر///
اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں اَمور نوجوان و کھیل کودمحکمہ کے اِنتظامی کنٹرول کے تحت ’’ جموںوکشمیر سپورٹس کیڈر‘‘کے قیام کی منظوری دی۔
اِس کیلئے۲۳۵؍اَسامیاں معرضِ وجودمیں لائی جائیں گی جن اَسامیوں کو بہترین کھلاڑیوں کی تقرری کے لئے اِستعمال کیا جائے گا جس میں ۱۰گزیٹیڈ اَسامیاں بھی شامل ہیں۔
اِس فیصلے سے بہترین کھلاڑیوں کی تقرری کا عمل شروع ہوجائے گا جو گزشتہ چند برسوں سے مختلف قانونی اور طریقہ کار کے مسائل میں اَلجھے ہوئے ہیں ۔نئے قوانین نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں کیلئے ترغیب دینے اور بہترین کارکردگی دِکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ اَفزائی کیلئے بنائے گئے ہیں۔مختلف کھیل زمروں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کو تسلیم کرنا جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں کا ثبوت ہے۔
حکومت اِن تقرریوں کو سالانہ معاملہ بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اِس کے علاوہ بہترین کھلاڑیوں کی تقرری نوجوانوں کی تربیت اور ترقی کے عمل کو بڑا فروغ ملے گا اور مقامی، قومی اور عالمی مقابلوں میں اِن کی شرکت میں اِضافہ ہوگا۔
کونسل نے ایک اور فیصلے میںجوڈیشل اَفسران کے حق میں دوسرے نیشنل جوڈیشل پے کمیشن (این جے پی سی ) کی عمل آوری کو منظوری دی۔
دوسرے نیشنل جوڈیشل پے کمیشن کی عمل آوری سے ان عدالتی اَفسروں کو فائدہ ہوگا جو یکم جنوری۲۰۱۶ء کو جموں وکشمیر ریاست کی ماتحت عدلیہ میں مستقل یا عارضی عہدوں پر فائز تھے ۔
عدالتی اَفسران جو یکم جنوری۲۰۱۶ء سے۲۰۲۳ء تک جموں وکشمیر کے ماتحت عدالتی ( نظر ثانی شدہ ) پے رولز کے اجرأ کی تاریخ تک ماتحت عدلیہ میں کسی بھی عہدے پر تعینات ہیں اور اُن لوگوں کے لئے بھی جنہیں اس کے بعد اِس طرح کے کسی عہد ے پر مقرر کیا گیا ہے۔
ماتحت عدالتوں کے جوڈیشل افسروں کے حق میں ایس این جے پی سی کی عمل آوری ساتویںپے کمیشن کی طرز پر کیا گیا ہے اور اس فیصلے میں۳۸ء۷۵ کروڑ روپے کی تخمینہ رقم کا مالی اثر پڑے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے: سنہا

Next Post

کرنل من پریت کی آخری رسومات ادا‘بیٹے نے والد کو آخر بار الوداع کہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
کرنل من پریت کی آخری رسومات ادا‘بیٹے نے والد کو آخر بار الوداع کہا

کرنل من پریت کی آخری رسومات ادا‘بیٹے نے والد کو آخر بار الوداع کہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.