سرینگر//
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر کو ہوگی۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
شوال کے چاند کے حوالے سے شاہی اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کل بروز اتوار یکم مئی رمضان المبارک کا ۳۰ واں روزہ ہوگا۔
شاہی اعلامیے کے مطابق مملکت میں عیدالفطر ۲ مئی پیر کے روز منائی جائی گی۔
سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر بھی آج۲۹ویں رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاندکھلی آنکھ یادوربین سیدیکھنے کی کوشش کی جائے۔
متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید الفطر ۲ مئی بروز پیر ہوگی۔
خیال رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان‘بھارت اور بنگلہ دیش میں۳مئی منگل کو عید الفطر منانے کا امکان ہے ۔