جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری:فوجی اوردہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے ابتدائی حملے میںتین جوان زخمی بھی ہو ئے۔فرار ہونے کے سبھی ممکنہ راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے : اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-13
in اہم ترین
A A
بٹہ پورہ کولگام میں جاری تصادم میں جنگجو ہلاک

KULGAM, SEP 26 (UNI):- Army jawans walk towards the encounter site at Batpora area of South Kashmir Kulgam District on Monday. UNI PHOTO-103U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

بالائی حصوں میںبرفباری کا امکان:کسان آج سے دھان کی فصل کی کٹائی سے احتراز کریں :محکمہ موسمیات

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جاری تصادم میں ایک عدم شناخت دہشت گردمارا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج‘ مکیش سنگھ نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے نارلہ گاوں میںدہشت گردوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجوددہشت گردوںنے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جاں بحق جبکہ ایس پی او سمیت مزید تین زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ راجوری کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایس پی او سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔
اے ڈی جی پی کے مطابق علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم جاری ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ستمبر میں گرمی کا۱۳۰سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Next Post

وقف کے کرایہ دار ہی وقف کو چلائیں :اندرابی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

2023-09-29
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ
اہم ترین

بالائی حصوں میںبرفباری کا امکان:کسان آج سے دھان کی فصل کی کٹائی سے احتراز کریں :محکمہ موسمیات

2023-09-29
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
اہم ترین

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آگلے دو ماہ میں جموں کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں

2023-09-29
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
اہم ترین

اپوزیشن میٹنگ میں لون‘ بخاری اور آزاد مدعو کیوں نہیں؟

2023-09-29
سری نگر فائرنگ :ایک سی آرپی ایف اہلکار از جان، ساتھی زخمی
اہم ترین

سی آر پی ایف کے۱۰۰ کوبرا کمانڈوز وادی میں تعینات

2023-09-29
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘
اہم ترین

منوج سنہا کا شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت

2023-09-29
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
اہم ترین

مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

2023-09-29
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
اہم ترین

ملک کی دیہی معیشت میں تبدیلی آ رہی ہے:سنہا

2023-09-29
Next Post
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی

وقف کے کرایہ دار ہی وقف کو چلائیں :اندرابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.