نئی دہلی// کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ ملک میں لوگ مہنگائی سے دوچار ہیں اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 47 فیصد لوگوں نے مہنگائی کی وجہ سے لائف انشورنس پالیسیاں چھوڑ دی ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، "لوٹ مار کی کوئی حد نہیں، مہنگائی نے لائف انشورنس کو چھین لیا ۔ مودی سرکار کی منافع خوری کی پالیسی کی وجہ سے ایک عام کنبہ کے لیے گھر چلانا مشکل ہوچلا ہے ۔
انہوں نے کہا، ‘‘مہلک مہنگائی کا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ ضروری بیمہ تک سرینڈر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پچھلے پانچ برسوں میں، 47 فیصد لوگوں نے اپنی لائف انشورنس پالیسیاں واپس کر دی ہیں۔ اگر یہ ہے عوام کی جیبوں کا حال تو ہمیں نہیں چاہئے ایسا امرت کال۔