جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بات انڈیا اور بھارت کی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-09
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

یقین کریں کہ یہ سیاست ہے اور کچھ نہیں … اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ سیاست میں سب کچھ جائز ہے… بالکل اسی طرح جس طرح جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہے… اور اس لئے جائز ہے کہ سیاست بھی تو اصل میں جنگ اور محبت ہی ہے… حریف جماعتوں سے جنگ اور… اور اقتدار سے محبت ۔اس وقت یہ جنگ اپنے ملک میں بھی چھڑ گئی ہے… ایک طرف حزب اقتدار یعنی این ڈی اے اور دوسری جانب اپوزیشن یعنی ’انڈیا‘… یہ جنگ اُس دن سے تیز ہو ئی جب اپوزیشن نے اپنے اتحاد کا نام ’انڈیا‘ رکھا … بس اسی دن سے یہ جنگ شروع ہو ئی… این ڈی اے کی اسی دن سے نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور… اور یہ ان نیندوں کا حرام ہونے کی وجہ ہے کہ این ڈی اے‘ انڈیا … یعنی اپنے ملک انڈیا کا نام بھارت … صرف بھارت رکھنا چاہتا ہے اور… اور اسی لئے اس نے جی ٹونٹی کے سربراہی اجلاس کے دعوت ناموں سے اس کی شروعات بھی ہے… انڈیا کا نام مٹا کر اس کی جگہ بھارت لکھ کر… صاحب ہمیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ…کہ ہمارے لئے بھارت کیا اور انڈیا کیا کہ… کہ آئین میں دونوں ناموں کی گنجائش ہے… آئین نے دونوں ناموں کو قبول کیا ہے‘ تسلیم کیا ہے اور اپنے صحفوں میں انہیں جگہ بھی دی ہے… اس لئے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… لیکن اعتراض ہے…اور سو فیصد اعتراض ہے…’انڈیا‘ کو اعتراض ہے … اپوزیشن والے انڈیا کو اعتراض ہے جسے لگتا ہے کہ… کہ حکومت ایسا اس لئے کررہی ہے کیونکہ اپوزیشن نے اپنے اتحادکا نام ’انڈیا‘ رکھا ہے… یعنی اپوزیشن نے اگر اپنے اتحاد کا نام انڈیا نہیں رکھا ہوتا اور… اور حکومت انڈیا کا نام بھارت رکھتی تو… تو اپوزیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا ہے… بالکل اسی طرح جس طرح حکومت… این ڈی اے … ملک کا نام انڈیا سے بھارت یا پھر صرف بھارت بالکل بھی نہیں رکھتا اگر اپوزیشن اپنے اتحاد کا نام بھارت نہیں رکھتی … تب حکومت کو اس کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہو تی… بالکل اسی طرح جس طرح اسے گزشتہ ۹ برسوں میں اس کی ضرورت کبھی محسوس نہیں ہو ئی… بالکل اسی طرح جس طرح واجپائی کے دور میں بی جے پی کی حکومت کو ملک کا نام بھارت… صرف بھارت رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور… اور بالکل بھی نہیں ہو ئی… لیکن کیا کیجئے گا اس سیاست کا کہ یہ سیاستدانوں سے کچھ بھی کراتی ہے…جنگ اور محبت بھی۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا:دلباغ سنگھ

Next Post

دفعہ ۳۷۰: کیا یہ دعویٰ سچ ہے ؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

دفعہ ۳۷۰: کیا یہ دعویٰ سچ ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.