ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا:دلباغ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-08
in ٹاپ سٹوری
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۸ستمبر

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعے کے روز کہاکہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کو پھر سے بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

ان باتوں کا اظہار ڈی جی پی نے خط چناب کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کو متنبہ کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ جو دہشت گرد پاکستان میں بیٹھ کر یہاں دہشت گردی کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سنگھ نے کہاکہ پاکستان میں مقیم مقامی دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

پولیس سربراہ کے مطابق سرحد کے اس پار بیٹھے دہشت گرد جموںکشمیر میں دہشت گردی کو پھر سے فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں بھی غیر محفوظ ہیں کیونکہ ہم وہاں بھی پہنچ جائیں گے اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ڈی جی پی نے کہا کہ جموںکشمیر میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں دن رات کا م کر رہی ہیں۔

پولیس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حزب کمانڈر جہانگیر سروی کو بہت جلد مار گرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ جہانگیر سروری کے ساتھیوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا اور جتنے بھی ملی ٹینٹ اس کے ساتھ ہیں ان کو بھی بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حزب کمانڈر پر نظر گزر رکھی جارہی ہے اور بہت جلد اس سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سنگھ نے کہا”دہشت گردی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ۔ابھی بھی یہاں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں“۔

چسانہ میں تصادم آرائی کے دوران سرگرم دہشت گردکی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس چیف نے کہاکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر ملی ٹینٹ کو ہلاک کیا۔

سنگھ نے بتایا کہ خط چناب میں سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے متحرک ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کی تاریخ۴اکتوبر مقرر، این سی کو ’ہل‘ واپس

Next Post

بات انڈیا اور بھارت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

بات انڈیا اور بھارت کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.