سرینگر/۸ستمبر
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونس (ایل اے ایچ ڈی سی) کرگل کے۵ویں انتخابات کے انعقاد کےلئے تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ۴اکتوبر کو پولنگ کی نئی تاریخ مقرر کی ہے ۔
بتا دیں کہ عدالت عظمیٰ نے ان انتخابات کے انعقاد کےلئے۵اگست کو جاری کی گئی پہلی نوٹیفیکیشن کو منسوخ کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات ۱۰ستمبر کو ہونے والے تھے ۔
حکام کی طرف سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق۲۶رکنی ایل اے ایچ ڈی سی کے انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل۹ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۶ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔مذکورہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال۱۸ستمبر کو ہوگی جبکہ امیدواد۲۰ستمبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ۲۶نشستوں کےلئے پولنگ۴اکتوبر صبح۸بجے سے شام۴بجے تک ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی۸ اکتوبر کو ہوگی۔ان انتخابات کا پورا عمل۱۱ اکتوبر سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔
ادھر عدالت عظمیٰ نے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے’ہل‘انتخابی نشان کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے مطابق تازہ نوٹیفکیشن میں ایل اے ایچ ڈی سی کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کےلئے’ہل‘کے نشان کو بھی محفوظ رکھا ہے ۔
قبل ازیں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو کونسل انتخابات میں آزاد امید واروں کے طور متصور کرکے انہیں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ اگست۲۰۱۹میں لداخ الگ یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد ایل اے ایچ ڈی سی کرگل انتخابات یونین ٹریٹری میں ہونے والے پہلے انتخا
بات ہیں۔