جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعرات کے روز ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ۱۳مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ، بٹوٹ قومی شاہراہ پر جمعرات کے روز گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ۱۳؍افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر چند ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔